حکومت نے مہنگائی کوکنٹرول نہ کیاتوعوام کے صبرکاپیمانہ لبریزہوجائیگا،عوامی نیشنل پارٹی ملاکنڈ

منگل 14 مئی 2019 18:40

مالاکنڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2019ء) عوامی نیشنل پارٹی ملاکنڈکے ضلعی جنرل سیکرٹری اعجازعلی خان نے کہاکہ موجودہ حکومت عوام کے مسائل کوحل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے، مہنگائی میں روزبروزاضافے کی وجہ سے عوام دووقت روٹی کیلئے ترس رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اگرحکومت نے مہنگائی کوکنٹرول نہ کیاتوعوام کے صبرکاپیمانہ لبریزہوجائیگا ۔ان خیالات کااظہاراعجازعلی خان نے عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی سیکرٹریٹ میں اخباری نمائندو سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت کوعوام نے تبدیلی کے نام پرووٹ دیاتھامگروہ اقتدارمیں اکرعوام سے اخری نوالہ بھی چھین لیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں