ملاکنڈ،انجمن تاجرا ن بازاربٹ خیلہ کے الیکشن 25دسمبرکوہونگے

پیر 13 دسمبر 2021 18:30

ملاکنڈ۔13دسمبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔ 11 دسمبر2021ء) :انجمن تاجرا ن بازاربٹ خیلہ کے الیکشن 25دسمبرکوہونگے ۔ایکشن کمیٹی کے چیئرمین حاجی شیرزمین خان نے شیڈول جاری کردیا۔

(جاری ہے)

انجمن تاجران بازاربٹ خیلہ کے کابینہ کاایک سال مکمل ہونے پرایکشن کمیٹی کے چیئرمین حاجی شیرزمین خان نے بازارکابینہ تحلیل کرکے ایکشن کمیٹی کے ممبران کے مشاورت سے بازاربٹ خیلہ کے ائندہ چارسال کے لئے انتخابات کاشیڈول جاری کردیا۔14 دسمبرسے 17دسمبرتک کاغذات نامزدگی 18دسمبرکوجانچ پڑتال اور19دسمبر کوانتخابی نشان دیاجائیگاجبکہ بازاربٹ خیلہ کاالیکشن 25دسمبربروزہفتہ کوہوگا۔اس سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل کئے گئے ہے ۔

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں