ملاکنڈ ،صوبائی اسمبلی خیبر پختونخواہ کے سٹینڈنگ کمیٹی برائے انرجی اینڈ پاور کا اجلاس

بدھ 27 جولائی 2022 21:21

ملاکنڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2022ء) صوبائی اسمبلی خیبر پختونخواہ کے سٹینڈنگ کمیٹی برائے انرجی اینڈ پاور کا اجلاس ۔اجلاس میں سیکرٹری انرجی اینڈ پائور سید امتیاز حسین شاہ ، ڈپٹی سیکرٹری صوبائی اسمبلی انعام اﷲ ، کمیٹی کے ممبران اور ممبر ان صوبائی اسمبلی احمد خان کنڈی ، پیر مصور خان غازی ،شفیق شیر آفریدی ،میڈم ستارہ آفرین اور فیڈو کے چیف انجینئر نعیم خان سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔

اجلاس سے قبل سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین اور ممبران نے ملاکنڈ تھری ہائیڈرو پائور پراجیکٹ (سٹیشن ) کے پاور ہائوس اور مختلف حصوں کا بھی معائنہ کیا ۔سٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس کے موقع پر شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری انرجی اینڈ پاور نے کہا کہ اس وقت صوبے میں فیڈو کے چھ پراجیکٹس کام کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے شرکاء کو مذکورہ پراجیکٹس سے بجلی کے پیداوار اور اس سے حاصل ہونے والے ریوینیو سے بھی تفصیلی آگاہ کیا اور کمیٹی کو وفاقی حکومت کیساتھ ریوینیو اور دیگر متعلقہ درپیش مسائل پر تفصیلی طور پر آگاہ کیا ۔

اس دوران اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی لائق محمد خان نے بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایات دئیے کہ ملاکنڈ میں ایک ہزار کنال رقبے پر شجر کاری کی جائے اور صوبے میں فیڈو کے متعلق تمام منصوبوں کو مزید بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دیں تاکہ صوبہ خیبر پختونخواہ بجلی کے پیداوار میں خود کفیل ہو اور آمدن کا موثر ذریعہ بھی بنے ۔

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں