مسلم لیگ ن نے ریاست بچانے کے لیئے سیاست کی قربانی دی ہی:حمزہ شہباز

سابق سلیکیٹڈ حکومت نے ملکی اداروں کو مضبوط کرنے کی بجائے مفلوج کیا۔اور جھوٹے بیانییے تیار کرکے قوم کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کی:سابق وزیراعلیٰ پنجاب

جمعہ 2 دسمبر 2022 21:53

مانانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2022ء) سابق وزیر اعلی پنجاب و پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ن لیگ کے رہنما میاں حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے ریاست بچانے کے لیئے سیاست کی قربانی دی ہے۔سابق سلیکیٹڈ حکومت نے ملکی اداروں کو مضبوط کرنے کی بجائے مفلوج کیا۔اور جھوٹے بیانییے تیار کرکے قوم کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کی۔

دوسروں کو چور ڈاکو کہنے کا راگ الاپتے والا عمران احمد نیازی خود سرٹیفائڈ چور ثابت ہو چکا ہے توشہ خانہ سے تحائف بیچنے والے نے ملک کی جگ ہسائی کروائی ہے گھڑی چور کا لقب پانے والے نالائق کپتان کی سیاست فساد اور افراتفری پر محیط ہے ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعلی پنجاب و پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ن لیگ کے رہنما میاں حمزہ شہباز نے مانانوالہ سے ممبر صوبائی اسمبلی ن لیگ چوہدری محمود الحق و مقامی رہنما ن لیگ سٹی مانانوالہ چوہدری شہباز احمد کی قیادت میں ملنے والے وفد سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بھی جلد ہماری حکومت قائم ہو گی تحریک انصاف کے رہنما نالائق کپتان کا اسمبلیوں سے استعفے اور اسمبلیوں کوتوڑنے کا اعلان ہوا میں تیر چلانیکے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے وفاقی حکومت مہنگائی پر قابو پانے کے لیئے تمام ممکن اقدامات کر رہی ہے ممبر صوبائی اسمبلی ن لیگ چوہدری محمود الحق اور ن لیگی رہنما چوہدری شہباز احمد نے آپنے حلقہ کے عوام کے مسائل اور سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور میاں حمزہ شہباز نے کہا کہ پی پی 141 شیخوپورہ ن لیگ کا قلعہ ہے جس پر حلقہ کی عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں انتخابات میں بھی مسلم لیگ ن کلین سویپ کرے گی میاں حمزہ شہباز نے مانانوالہ آنے کی دعوت پر دعوت قبول کرتے ہوئے جلد آنے کے عزم کا اظہار کیا ہے

مانانوالہ‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں