شاہکوٹ سانگلہ ہل روڈ ٹوانہ سٹاپ کے قریب تیز رفتار کوسٹر موٹرسائیکل کو بچاتے ہوئے بے قابو ہو کر کھیتوں میں جا گری جس کے نتیجے میں بیس افراد شدید زخمی ہوگئے

پیر 8 نومبر 2021 17:35

مانانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 نومبر2021ء) شاہکوٹ سانگلہ ہل روڈ ٹوانہ سٹاپ کے قریب تیز رفتار کوسٹر موٹرسائیکل کو بچاتے ہوئے بے قابو ہو کر کھیتوں میں جا گری جس کے نتیجے میں بیس افراد شدید زخمی ہوگئے بیشتر زخمیوں کے ہاتھ پاوں بازو اور ٹانگیں ٹوٹ گئے متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی تفصیلات کے مطابق گزشتہ مانانوالہ کے نواحی علاقہ شاہکوٹ سانگلہ روڈ پر افسوس ناک حادثہ پیش آیا جس میں تیز رفتار مسافر کوسٹر موٹرسائیکل سوار افراد کو بچاتے ہوئے بے قابو ہو کر کھیتوں میں جا گری جس کے نتیجے میں کوسٹر میں سوار 15 افراد شدید زخمی ہوگئے زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں متعدد زخمیوں کے ہاتھ پاوں بازو اور ٹانگیں ٹوٹ گئیں اور شدید چوٹیں بھی لگی ہیں ریسکیو 1122 ننکانہ صاحب کے انچارج ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار عملے کے ہمراہ چھ ایمرجنسی وہیکلز کے ساتھ اطلاع ملتے ہی بروقت جائے حادثہ پر پہنچ گئے جنہوں نے زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شاہکوٹ و مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا جبکہ زخمیوں میں 15 سالہ ارسلان۔

(جاری ہے)

25 سالہ حسنین۔14 سالہ رضوان۔16 سالہ علی حسن۔چالیس سالہ محمد اکرم 45 سالہ محمد جمیل 75 سالہ خاتون نزیراں بی بی سولہ سالہ لارنس مسیح۔پندرہ سالہ ارسلان رمضان۔14 سالہ حسن۔26 سالہ اظہر شدید زخمی ہوگئے پانچ نامعلوم افراد شدید زخمی ہونے کی وجہ سے بہئوش ہوگئے جن کا تا دم تحریر معلوم نہ ہو سکا ہے زخمیوں میں مانانوالہ شاہکوٹ اور گردونواح کے علاقوں کے افراد بھی شامل ہیں

مانانوالہ‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں