مانانوالہ،پر تیز رفتار کار کی ٹکر سے 17 سالہ نوجوان جاںبحق

منگل 23 فروری 2021 22:29

مانانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2021ء) مانانوالہ ننکانہ روڈ پر تیز رفتار کار کی ٹکر سے 17 سالہ نوجوان شدید زخمی جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مانانوالہ ننکانہ روڈ پر تیز رفتار کار سے دو موٹرسائیکل سوار ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 17 نوجوان شدید زخمی ہو گیا جس سول ہسپتال مانانولہ لایا گیا جس کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ریسکیو 1122 ننکانہ صاحب کے عملے نے طبی امداد دینے کے بعد ننکانہ صاحب ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا جہاں پر زخمی ہونے والا بدقسمت نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت نہ ہو سکی ہے

متعلقہ عنوان :

مانانوالہ‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں