مانانوالہ ننکانہ روڈ پر تیز رفتار کار اور ہائی ایس مزدے کے دوران تصادم کے نتیجے میں میں چار افراد شدید زخمی ہوگئے

جمعرات 25 نومبر 2021 20:29

مانانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 نومبر2021ء) مانانوالہ ننکانہ روڈ پر تیز رفتار کار اور ہائی ایس مزدے کے دوران تصادم کے نتیجے میں میں چار افراد شدید زخمی۔ زخمیوں میں تین نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے حادثہ کا شکار ہونے والے تینوں بدقسمت نوجوان آپس میں قریبی رشتہ دار تھے جو شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مانانوالہ ننکانہ روڈ پر کھیپ والی کے قریب تیز رفتار کار اور ہائی ایس مزدے کے درمیان افسوسناک تصادم کے نتیجے میں کار سوار چار نوجوان دوست شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو ریسکیو 1122 ننکانہ صاحب کے عملے نے بروقت جائے حادثہ پر پہنچ کر طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب منتقل کر دیا مگر تین نوجوان 45 سالہ فلک شیر۔

(جاری ہے)

35 سالہ رفاقت برکت علی۔اور 28 سالہ محمد عرفان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے حادثے کا شکار ہونے والے تینوں بدقسمت نوجوان آپس میں قریبی رشتہ دار تھے جو شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے کہ حادثے کا شکار ہو کر لقمہ اجل بن گئے تینوں افراد کا تعلق فاروق آباد میں بتایا جاتا ہے مرنے والے تینوں نوجوانوں کی ہلاکت کی خبر گھر پہنچی تو گھر میں کہرام مچ گیا اور شہنائیوں والا گھر ماتم کدہ بن گیا والدین اور عزیز و اقارب صدمے سے نڈھال غشی کے دورے پڑتے رہے پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد جاں بحق ہونے والے تینوں مزکورہ افراد کی لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی ہیں ۔

مانانوالہ‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں