منڈی بہاالدین، باراتی ایک گھنٹے نوٹوں کی بارش کرتے رہے

پیسے اکٹھے کرنے کے لیے لوگ جال لے کر پہنچ گئے، مقامی تاجر کے بیٹے کی شادی میں ملکی و غیرملکی کرنسی اڑائی گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 7 مارچ 2020 13:08

منڈی بہاالدین، باراتی ایک گھنٹے نوٹوں کی بارش کرتے رہے
منڈی بہاالدین (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔07مارچ 2020ء) منڈی بہاالدین میں باراتی ایک گھنٹےتک نوٹوں کی بارش کرتے رہے۔ پیسے اکٹھے کرنے کے لیے لوگ جال لے کر پہنچ گئے، مقامی تاجر کے بیٹے کی شادی میں ملکی و غیرملکی کرنسی اڑائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق شادی بیاہ کی تقریبات میں اکثر اوقات نوٹوں کی بارش کر کے اپنی خوشی کا اظہار کیا جاتا ہے۔کیونکہ اپنی شادی کو یادگار بنانے کا خواب تو ہر کسی کا ہوتا ہے ، ہر کوئی اپنی شادی کو یادگار بنانے کے لیے نت نئے طریقے آزماتا ہے کوئی باراتیوں میں ڈبہ پیک فونز تقسیم کرتا ہے تو کوئی اپنی بیوی کو روبوٹ تحفے میں دے دیتا ہے۔

گذشتہ سال ایک شادی سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بن گئی تھی کیونکہ اس شادی میں پانچ ہزار کے نوٹوں کی بارش کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

سیالکوٹ میں ہوئی اس شادی کی تقریب میں 5 ہزار روپے کے نوٹ نچھاور کیے گئے جس سے باراتیوں سمیت آس پاس کے لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی۔ اسی طرح منڈی بہاالدین میں ہونے والی شادی کی تقریب بھی توجہ کا مرکز بن گئی۔بتایا گیا ہے کہ منڈی بہاالدین میں شادی کی تقریب میں نوٹوں کی بارش ہو گئی۔

باراتی ایک گھنٹے تک لاکھوں روپے ہوا میں اڑاتے رہے۔لوگ جال بنا کر پیسے لوٹتے نظر آئے۔ ہوا میں ملکی کے علاوہ غیر ملکی کرنسی بھی اڑائی گئی۔بتایا گیا ہے کہ یہ شادی ایک مقامی تاجر کے بیٹے کی تھی جہاں امیرزادوں نے غیر ملکی کرنسی کی بوریوں کے منہ کھول دئیے۔لوگوں کو بھی ایسا لگا کہ آج ہم پر قسمت کی دیوی مہربان ہو گئی جس کے بعد وہ جال لے کر شادی کی تقریب میں اڑائے جانے والے پیسے لوٹنے کے لیے پہنچ گئے۔اس سے قبل بھی ایک ایسا ہی واقعہ ڈیرہ غازی خان میں پیش آیا تھا جہاں بارات میں پیسوں کے ساتھ ساتھ موبائل فون کی بارش کی گئی تھی۔

منڈی بہاؤالدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں