منڈی بہاؤ الدین میں شدید ڑالہ باری، سڑکوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی

منگل 21 مارچ 2023 20:10

منڈی بہائو الدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2023ء) منڈی بہاؤ الدین اور گردونواح میں موسم کی اچانک غیر معمولی تبدیلی نے شہریوں کو حیران کردیا، ژالہ باری کے بعد سڑکوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی۔

(جاری ہے)

منڈی بہاؤالدین میں پھالیہ روڈ اور سول روڈ سمیت شہر اور گردونواح میں بارش اور ژالہ باری علی الصبح شروع ہوئی جو کبھی تیز اورکبھی ہلکی ہوتی رہی، بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔ژالہ باری سے گندم کی تیار فصلوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے، بارش اور ژالہ باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :

منڈی بہاؤالدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں