منڈی بہاء الدین میں قتل کی لرزہ خیز واردات

خاتون نے تیسری شادی کیلئے شوہر کو قتل کر ڈالا، لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کر کے آگ لگا دی

muhammad ali محمد علی منگل 23 نومبر 2021 23:47

منڈی بہاء الدین میں قتل کی لرزہ خیز واردات
منڈی بہاء الدین (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 نومبر 2021ء) منڈی بہاء الدین میں قتل کی لرزہ خیز واردات، خاتون نے تیسری شادی کیلئے شوہر کو قتل کر ڈالا، لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کر کے آگ لگا دی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع منڈی بہاء الدین میں قتل کی انتہائی خوفناک اور لرزہ خیز واردات پیش آنے کا انکشاف ہوا ہے۔ نجی ٹی وی چینل سماء نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایک خاتون نے تیسری شادی کرنے کیلئے ناصرف اپنے شوہر کو قتل کر ڈالا، بلکہ قتل کی واردات کے بعد لاش کیساتھ انسانیت سوز سلوک بھی کیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ منڈی بہاء الدین کے علاقے سندھانوالہ میں گزشتہ ماہ ایک خاتون نے پولیس کو اپنے شوہر کی گمشدگی سے متعلق اطلاع دی، جبکہ بعد ازاں اپنے دیور پر بیٹی کو اغوا کرنے کا الزام بھی عائد کیا۔

(جاری ہے)

خاتون کی شکایت کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا تو ایک ماہ کی محنت کے بعد پولیس خوفناک حقائق جاننے میں کامیاب ہو گئی۔ پولیس کے مطابق خاتون نے گمراہ کرنے کیلئے شوہر کی گمشدگی کا ڈرامہ کیا، جبکہ خاتون اپنے شوہر کو پہلے ہی قتل کر چکی چکی تھی۔

خاتون نے پولیس کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ مقتول شوہر کے دوست سے تیسری شادی کرنا چاہتی تھی۔ خاتون نے پولیس کو بیان دیا کہ اس کا شوہر اس پر شک کرتا تھا اور تشدد کا نشانہ بھی بناتا تھا۔ اسی لیے خاتون نے اپنے آشنا کیساتھ مل کر شوہر کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔ دونوں نے مل کر خاتون کے شوہر کو پہلے قتل کیا اور پھر مقتول کی لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کر کے لاش کو آگ لگا دی۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی نشاندہی پر مقتول کا سر برآمد کیا جا چکا، جبکہ دونوں ملزمان پولیس کی حراست میں ہی ہیں۔

منڈی بہاؤالدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں