منڈی بہائوالدین،حضور اکرمﷺ ۖ کی بعثت بھٹکی ہوئی انسانیت کو سیدھی راہ دکھانے کیلئے ہوئی

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 19:47

منڈی بہائوالدین۔16اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2021ء) :ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرانے کہا ہے کہ حضور اکرمﷺ ۖ کی بعثت بھٹکی ہوئی انسانیت کو سیدھی راہ دکھانے کیلئے ہوئی،آپﷺ ۖ کی آمد سے ظلمات کے اندھیرے چھٹ گئے ، آپ ۖ نے رنگ و نسل کی تمیز اور برابری کا معیار ختم کر کے معاشرے میں عدل و انصاف کو رواج دیا جس سے ایک فلاحی معاشرے کا قیام ممکن ہو سکا۔

انہوں نے کہا کہ نبی کریم ۖ ﷺسے محبت کا تقاضا ہے کہ ہم سیرت مبارکہ پر صدق دل سے عمل پیرا ہو کر آپس میں اتحاد و اتفاق اور رواداری کی فضا قائم رکھیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عشرہ شان رحمت اللعالمینﷺ ۖ کے حوالے سے گورنمنٹ چلڈرن ہسپتال میں منعقدہ محفل نعت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

تقریب کی صدارت سی ای او (ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی) ڈاکٹر محمد الیاس گوندل نے کی جبکہ نظامت کے فرائض رانا گلبہار نے سر انجام دئیے۔

تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد شفیق، اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہائوالدین امتیاز علی بیگ،نوجوان پی ٹی آئی رہنما عادل امتیاز احمد چوہدری ، معروف عالم دین پروفیسر علامہ طارق محمود د ہاشمی اور معرعف نعت خوانان، افسران، تاجروں اور میڈیا کے نمائندوں، عمائدین شہر اور عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔  تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ محفل نعت میں معروف نعت خوانان نے نبی کریم ۖکی شان اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کئے ۔

منڈی بہاؤالدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں