آئندہ الیکشن میں جے یو آئی ملک میں سیکولر قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی، مولانا عبدالغفور حیدری

جمعرات 8 مارچ 2018 13:35

آئندہ الیکشن میں جے یو آئی ملک میں سیکولر قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی، مولانا عبدالغفور حیدری
اوگی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2018ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے مرکزی جنرل سیکرٹری و ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں جمعیت علماء اسلام پورے ملک میں سیکولر لادین قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی، سیکولر قوتیں ملک کے اسلامی تشخص کو مٹانے کی کوششوں میں لگی ہیں مگر جمعیت علماء اسلام ہر محاذ پر ان قوتوں کا مقابلہ کرے گی اور ان کے مغربی ایجنڈے کو دفن کر کے دم لے گی۔

(جاری ہے)

وہ گذشتہ روز تحصیل اوگی کے امیر حافظ مومن خان عثمانی سے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران بات چیت کر رہے تھے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ سینٹ الیکشن میں جمعیت علماء اسلام کا کوئی ممبر نہیں بکا اور تبدیلی کے دعویداروں کے ممبران کی منڈی لگی ہوئی تھی، یہ لوگ کس طرح ملک کو چلا سکیں گے جو چند کروڑ روپے پر اپنے ضمیر کا سودا کر بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے الیکشن میں قوم ایسے ضمیر فروشوں کو ان کے اوقات یاد دلائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں