دارالعلوم سعیدیہ اوگی میں 81 واں سالانہ دورہ تفسیرالقرآن اختتام پذیر

جمعہ 29 مارچ 2024 15:19

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) دارالعلوم سعیدیہ اوگی میں 81 واں سالانہ دورہ تفسیرالقرآن اختتام پذیرہوگیا۔اس دورہ تفسیر میں ملک بھرسے سینکڑوں طلباء اورعام لوگوں نے شرکت کی ،اس عظیم خدمت کی ابتدا سن 1963 میں مدرسی ہذاکے مہتمم ملک کے نامور عالم دین شیخ القران والحدیث مولانا سیدالرحمن الخطیب نے کی تھی جن کے ساتھ آپ کے بھائی مولانا مفتی حفیظ الرحمٰن مرحوم نے بھی کئی سال تک یہ فریضہ انجام دیا،اس بار خدمات درس مولانا سعید الرحمن الخطیب نے سر انجام دئیے جن کے ساتھ بطور معاون فرزند مولانا مفتی سمیع الرحمٰن سعید اور فرزند و جانشین حضرت مفتی حفیظ الرحمٰن مرحوم مولانا مفتی امین الرحمٰن تھے۔

(جاری ہے)

جنہوں نے باوجود بیماری کے ہمت اور حوصلے سے کام لیتے ہوئے درس جاری رکھا۔تفسیرقران جمعہ کے روزاختتام پذیرہوگیا۔آخرمیں پاکستان کی سلامتی استحکام ،امن،ترقی خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں