اپر کوہستان، اسسٹنٹ کمشنر کا کمیلا بازار کا دورہ، گراں فروشی پر 3 دکانیں سیل

جمعرات 18 اپریل 2024 14:14

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) اپر کوہستان، اسسٹنٹ کمشنر نے کمیلا بازار کا دورہ کیا اور ناقص اشیاء کی فروخت اور گراں فروشی پر 3 دکانیں سیل اور متعدد دکانداروں پر جرمانے عائد کئے۔ ڈپٹی کمشنر کوہستان اپر عرفان اللہ محسود کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن سیو وحید احمد مغل نے کمیلہ بازار کا دورہ کیا اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس دوران انہوں نے غیر معیاری اشیائے خوردونوش اور گراں فروشوں کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے 3 دکانوں کو سیل کر دیا اور ایف آئی آر درج کراتے ہوئے مزید کارروائی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا۔ انہوں نے دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے بھاری جرمانے عائد کیا۔انہوں نے کہا کہ عوام کو ذیادہ سے ذیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ اپنے کردار ادا کرتی رہے گی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ گراں فروشوں کے خلاف اس وقت تک قانونی کارروائی کی جائے گی جب تک گراں فروشی کا مکمل طور پر خاتمہ نہیں ہو جاتا۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں