مردان‘ستم کے علاقہ پتاؤ ملندرے میںدوہرے قتل کی لرزہ خیر واردات میں خاتون سمیت دو افراد جان بحق ہوگئے

بدھ 14 اگست 2019 15:25

مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2019ء) ستم کے علاقہ پتاؤ ملندرے میںدوہرے قتل کی لرزہ خیر واردات میں خاتون سمیت دو افراد جان بحق ہوگئے ۔

(جاری ہے)

خاتون کی شناخت نہیں ہوسکی پولیس کے مطابق شہزاد ولد میرآزاد ساکن مچھی چنگ چی ڈرائیور اور وہ پتاؤ ملندرے سے بونیر کی جانب جارہاتھاکہ اس دوران نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس سے ڈرائیور اور چنگ چی میں سوار 22سالہ نامعلوم خاتون جان بحق ہوگئی ۔خاتون کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ایم ایم سی ہسپتال منتقل کردیاگیا رات گئے تک خاتون کی شناخت نہیں ہوسکی ہے جبکہ ڈرائیور کی لاش ورثاء کے حوالہ کردی گئی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے -

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں