مردان کی یو سی منگا میں 109 افراد کی کوروٹا رپورٹ منفی آنے کے بعد علاقہ کو کوڈی سیل کرنے کا فیصلہ

فیصلہ علاقے کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے کیا گیا، ڈی سیل کرنے سے پہلے پورے علاقے میں جراثیم کش سپرے کیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر مردان

Khurram Aniq خُرم انیق پیر 6 اپریل 2020 11:51

مردان کی یو سی منگا میں 109 افراد کی کوروٹا رپورٹ منفی آنے کے بعد علاقہ کو کوڈی سیل کرنے کا فیصلہ
مردان(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-06 اپریل2020ء) مردان کی یو سی منگا کو ڈی سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ صوبائی حکومت نے علاقے کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے یہ فیصلہ کیا۔ صوبائی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مردان میں حالات کچھ بہتری کی طرف آئیں ہیں، 109 افراد کی کورونا رپورٹ منفی آنے کے بعد ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ یو سی منگا کو ڈی سیل کر دیا جائے گا۔

اس موقع پر با ت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مردان کا کہنا تھا کہ علاقے کو ڈی سیل کرنے سے پہلے پورے علاقے میں جراثیم کش سپر ے کیا جائے گا اور ا س کے بعد علاقے میں کسی بھی قسم کی نقل و حرکت کی اجازت دی جائے گی۔ یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے جان بحق ہونے والے پہلے شخص کا تعلق بھی مردان سے تھا جس کے بعد مردان کو لاک ڈاؤن کر دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

جاں بحق ہونے والا شخص عمرہ کر کےو اپس آیا تھا جس کے بعد اس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔چونکہ ابتدائی دنوں میں کسی کو اندازہ نہیں تھا کہ اس شخص کو کورونا وائرس ہو سکتا ہے، بہت سے لوگ ا س سے ملنے آتے رہے ۔جاں بحق ہونےو الے شخص کے بارے میں مزید بتایا گیا تھا کہ کہ جاں بحق ہو جانے والے شخص کا تعلق مردان سے تھا۔ 50 سالہ سعادت خان کچھ روز قبل ہی سعودی عرب سے واپس آیا تھا، جبکہ حال ہی میں اس کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

اس کے بعد مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا تھا جن میں سے بیشتر کا تعلق یو سی منگا سے تھا۔ اسی وجہ سےاس علاقے کو مکمل سیل کر دیا گیا تھا۔ مردان سے تعلق رکھنے والے صوبائی اسمبلی کے رکن عبداسلام آفریدی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی تھی۔ عبداسلام آفریدی کے حقلے میں ہی کورونا وائرس سے پہلی حلاکت ہوئی تھی۔ لیکن اب رکن اسمبلی عبداسلام آفریدی کورونا وائرس سے صحت یاب ہو گئے ہیں اور اب مردان کی یو سی منگا کو بھی ڈی سیل کر دیا گیا ہے۔

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں