ْکلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے سلسلہ میں ویلج کونسل گڑھی دولت زئی نمبر1 اور نمبر2 واک کا اہتمام

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 19:35

مردان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2018ء) وزیراعظم کے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے سلسلہ میں گزشتہ روز ویلج کونسل گڑھی دولت زئی نمبر1 اور نمبر2 نے مشترکہ طور پر ایک واک کا اہتمام کیا گیا۔واک کی قیادت ناظم سید امجدعلی، ناظم حاجی سیدالوہاب اور ایس ایچ او پولیس اسٹیشن گڑھی کپورہ مردان نے کی۔

(جاری ہے)

واک میں یونین کونسل گڑھی دولت زئی کے ہر مکتب فکر، محکمہ صحت کے نمائندوں،سماجی کارکنوں، کونسلروں اورعلماء کرام نے حصہ لیا۔ واک دفتر ویلج کونسل گڑھی دولت زئی سے شروع ہوکر اسماعیل خیل چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ شرکاء واک کوناظم حاجی سیدالوہاب ،انجنیرمحمد غیور خان اور مولانا سید قمر نے خطاب کیا اور اختتامی دعاء کے ساتھ واک اختتام پذیر ہوئی۔

متعلقہ عنوان :

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں