مردان ،گزشتہ دو روز سے جاری موسلادھار بارش نے تباہی مچادی

کئی علاقے زیر آب ، گھروں کی چھتیں ،دیوار گرنے سے دو شیر خوار بچے جاں بحق ،کمسن بچے ،خاتون سمیت تین افراد زخمی

بدھ 28 جولائی 2021 22:54

مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2021ء) مردان میں گزشتہ دو دنوں سے جاری موسلادھار بارش نے تباہی مچادی ،ضلع بھر کے کئی علاقے زیر آب آگئے ۔ گھروں کی چھتیں اور دیوار گرنے سے دو شیر خوار بچے جاں بحق جبکہ ایک کمسن بچے اور خاتون سمیت تین افراد شدید زخمی ہوگئے ، چھے بھینسیں بھی چھت گرنے سے ہلاک ہوگئیں ، ریسکیو 1122کیاہلکار اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے امدادی سرگر میاں جاری ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق مردان اور اسکے گردونواح میں گزشتہ دو دنوں سے جاری ارش نے تباہی مچادی ۔ مردان کے کئی علاقے زیر آب آگئے جس میں کاٹلنگ ، جلالہ ، تخت بھائی ، آلو ، قاسمی ، ٹکر ، شمسی روڈ اور دیگر کئی علاقے شامل ہیں۔کاٹلنگ کے علاقے تازہ گرام، بجلی گھر قاسمی میں مکان کی چھت گرنے کے باعث2 بچے چار سالہ عدنان اور چار ماہ کی نوشین پسران محمد جانبحق جبکہ اس کا ایک بچہ شدید زخمی ہو گیا ۔

(جاری ہے)

اسی طرح نواحی علاقے جلالہ میں دیوار گرنے سے ایک خاتون زخمی ہوگئی۔کاٹلنگ میں بھینسوں کی ڈیوڑھی کا چھت گرنے سے چھے بھینسیں ہلاک ہو گئیں ۔ ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے زخمی افراد کو مردان میڈیکل کمپلیکس ( ایم ایم سی ) مردان پہنچا دیا ۔تخت بھائی کے علاقے ٹکر میں نکاسی آب بند ہونے کے باعث پانی پورے گاؤں میں جمع ریسکیو ٹیمیں امدادی کاروائیوں میں مصروف ہیں ۔ اسی طرح تخت بھائی کے علاقے گنجئی میں گھروں کے اندر پانی داخل ہوگئی۔ جبکہ شمسی روڈ پر پانی جمع سے امدادی کاروائیاں جاری ہیں ۔

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں