دنیا کا سب سے بڑا ہجوم اسلام آباد میں جمع ہوگا، پرویز خٹک کا دعویٰ

جمعہ 13 مئی 2022 22:30

مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ دنیا کا سب سے بڑا ہجوم اسلام آباد میں جمع ہوگا۔

(جاری ہے)

جلسے سے خطاب میں پرویز خٹک نے کہا کہ جلدی جنرل الیکشن کروائیں ورنہ چھپنے کی جگہ آپ کو نہیں ملے گی۔انہوں نے کہا کہ دوبارہ الیکشن میں عمران خان کو اکثریت ملے گی۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ دنیا کا سب سے بڑا ہجوم اسلام آباد میں جمع ہوگا، عوام اسلام آباد آئیں گے اور الیکشن کروائیں گے۔

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں