وزیراعلی کے دورے کی اطلاع پر مٹیاری جاگ گیا

نگراں وزیراعلی سندھ مقبول باقر کی آمد کے لیے ہیلی پیڈ بھی تیارکیا گیا

منگل 28 نومبر 2023 17:32

مٹیاری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2023ء) وزیراعلی سندھ مقبول باقر کے دورے کی اطلاع پر مٹیاری جاگ گیا، انتظامیہ متحرک ہوگئی اور ضلعی افسران سڑکوں پر آ گئے۔

(جاری ہے)

نگراں وزیراعلی سندھ کے دورے سے پہلے ہی انتظامیہ چوکوں، چوراہوں اور اسپتالوں میں صفائی، ستھرائی اور کچرا اٹھانے کا کام اپنی نگرانی میں کرانے لگے۔علاوہ ازیں نگراں وزیراعلی سندھ مقبول باقر کی آمد کے لیے ہیلی پیڈ بھی تیارکیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

مٹیاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں