یونیورسٹی آف سرگودھا کے انسٹی ٹیوٹ آف کیمسٹری کے زیرِ اہتمام ”فنکشنل نینو میٹریلز“ کے موضوع پرسیمینار

ہفتہ 13 جنوری 2024 17:12

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2024ء) یونیورسٹی آف سرگودھا میں انسٹی ٹیوٹ آف کیمسٹری کے زیرِ اہتمام ”فنکشنل نینو میٹریلز“ کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار میں لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز سے پروفیسر ڈاکٹر ارشاد حسین، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس، ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف کیمسٹری پروفیسر ڈاکٹر محمد شیر، ڈاکٹر فیاض الرحمن سمیت فیکلٹی ممبران اور طلبا و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

پروفیسر ڈاکٹر ارشاد حسین نے نینو پارٹیکلز پر بین المضامین تحقیق کی ضرورت، چیلنجز اور امکانات پر مفصل گفتگو کی۔ انہوں نے قابل تجدید توانائی کی ٹیکنالوجی اور فنکشنل نینو پارٹیکلزکے اطلاق پر بھی گفتگو کی جبکہ طلبہ نے ان سے نینو پارٹیکلز کے حوالے سے علم میں وسعت کیلئے مزید سوالات بھی کیے۔

(جاری ہے)

پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے اپنے خطاب میں جدید سائنسی علوم کے فروغ کیلئے دیگر اداروں کے ساتھ باہمی اشتراک کی اہمیت پر زور دیا۔ وائس چانسلر نے کہا کہ بین المضامین تحقیق وقت کی اہم ضرورت ہے جبکہ بین المضامین تحقیق کو فروغ دینا یونیورسٹی آف سرگودھا کی ترجیح میں شامل ہے۔ سیمینار کے اختتام پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے پروفیسر ڈاکٹر ارشاد حسین کو سووینئر دیا۔

متعلقہ عنوان :

مٹیاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں