فاطمہ قتل کیس، بچی کی والدہ کو قتل کی دھمکی پر ایس ایچ او معطل

کہ ایس ایچ او مجھے اغوا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے، ،مدعی شبنم

ہفتہ 23 ستمبر 2023 18:03

محراب پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2023ء) کمسن گھریلو ملازمہ فاطمہ قتل کیس میں بچی کی والدہ کو ایس ایچ او کی جانب سے قتل اور اغوا کی دھمکیاں دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق فاطمہ کیس کی مدعی بچی کی ماں شبنم نے کہا ہے کہ ایس ایچ او مجھے اغوا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے، ایس ایچ او غنی دایو نے میری مرحوم بیٹی کیلئے غلط الفاظ استعمال کیے اور کہا کہ فاطمہ تو مرگئی مگر تمہاری قوم کے لیے سونے کی مرغی بن گئی۔

(جاری ہے)

فاطمہ کی والدہ نے کہا کہ میں اپنی مرحوم بیٹی کے لیے ایسے الفاظ برداشت نہیں کرسکتی، ایس ایچ او خانواہن غنی دایو، رانی پور کے پیروں کا آدمی ہے، اس سے مجھے خطرہ ہے لہذا مجھے تحفظ دیا جائے۔بچی کی والدہ کا بیان میڈیا پر جاری ہونے کے بعد اعلی پولیس حکام نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او کو معطل کردیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں نگراں وزیر داخلہ نے بھی دورے کے دوران ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا مگر ایس ایچ او کے خلاف کارروائی نہ ہوئی، آج والدہ کا بیان وائرل ہونے پر حکام ایکشن میں آئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

محراب پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں