محراب پور کے نواحی گاؤں گل محمد چانگ میں چچا نے بھتیجے کو قتل کردیا

ہفتہ 5 ستمبر 2020 19:11

محراب پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 ستمبر2020ء) محراب پور کے نواحی گاؤں گل محمد چانگ میں چچا نے ساتھی کی مدد سے فائرنگ کرکے 40 سالہ بھتیجے کو قتل کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محراب پور نواحی علاقے گاؤں گل محمد چانگ میں ریٹائرڈ پولیس انسپکٹر اکبر عرف رانجھن چانگ نے فائرگ کرکے اپنے 40 سالہ بھتیجے عابد چانگ کو قتل کردیا قتل کرنے کے بعد قاتل چچا نے خود ہالانی تھانے پیش ہوکر گرفتاری دیکر جرم کا اعتراف کرلیا ۔

ملزم کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کے بعد ہالانی پولیس نے گاؤں گل چانگ پہنچ کر جائے وقوعہ سے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہالانی اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی نعش گھر پہنچنے پر گھر میں کہرام مچ گیا وجہ قتل کو دونوں طرف سے خفیہرکھا جارہا ہے تاہم آخری اطلاعات تک قتل کا مقدمہ درج نہیں کروایا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

محراب پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں