بدبخت بیٹے نے اپنے سگے باپ، سوتیلی ماں اور بہن کو بے دردی سے ذبح کردیا

ہفتہ 2 جنوری 2021 11:58

محراب پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2021ء) دو ایکٹر اراضی کیلئے بدبخت بیٹے نے اپنے سگے باپ، سوتیلی ماں اور بہن کو بے دردی سے ذبح کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق افسوس ناک واقعہ خان واہن پولیس تھانہ کی حدود گاؤں عالم خان گوندل میں پیش آیا، دھنی بخش گوندل نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے 72 سالہ باپ احمد خان گوندل، سوتیلی ماں 65 سالہ سکینہ گوندل اور سوتیلی بہن 24 سالہ شکیلہ کو چھری سے ذبح کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کیلیے منتقل کردیں۔

(جاری ہے)

پولیس ملزم کے بیٹے قادر بخش گوندل اور بھتیجوں منظور حسین گوندل ،منور علی گوندل ،عبدالعلیم گوندل اور غلام مصطفی گوندل کوتفتیش کیلئے تھانہ لے گئی ہے،خان واہن پولیس کے مطابق تاحال مقدمہ درج نہیں ہوا تاہم تفتیش شروع کر دی گئی ،رابطہ پرمقتول کے دوسرے بیٹے نبی بخش گوندل نے پولیس تفتیش کیلئے اپنے چار بیٹوں اور بھتیجے کولے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ والد نے اڑھائی ایکٹر زرعی اراضی انکے نام اور 2 ایکٹر زرعی اراضی بھائی دھنی بخش کے کے بیٹے قادر بخش گوندل کے نام کردی تھی تاہم اس کے باوجود اس نے تہرے قتل کے جرم کا ارتکاب کیا۔

متعلقہ عنوان :

محراب پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں