شہید پولیس اہلکار اعجاز علی کھنڈ کے قتل ملوث اہم اور مرکزی ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ ہلاک

منگل 18 اپریل 2023 22:54

محراب پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2023ء) پولیس کا مبینہ مقابلہ شہید پولیس کانسٹیبل کے قتل میں مرکزی ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او محراب پور انسپکٹر میر امداد علی تالپور بمع پولیس اسٹاف اور ڈاکووں ملزمان کے درمیان مبینہ پولیس مقابلہ کے نتیجے میں شہید پولیس اہلکار اعجاز علی کھنڈ کے قتل ملوث اہم اور مرکزی ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ میں مارا گیا محراب پور پولیس دو دن قبل ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر شہید پولیس کانسٹیبل اعجاز علی کھنڈ کو قتل کرنے والے اہم اور مرکزی ملزم خورشید بھانبھن کو گرفتار کرکے نشاندہی والی جگہ لے جارہے تھے کہ اچانک قتل کے مقدمہ میں مطلوب دیگر ملزمان نے پولیس پر پارٹی فائرنگ شروع کردی، جس کے نتیجے میں گرفتار مذکورہ ملزم اپنے ہی ساتھیوں عابد الیاس، اجو خاصخیلی، مجاہد الیاس مجو اور ظہیر چانگ کی فائرنگ میں ہلاک ہوگیا جب کہ حملہ آور ملزمان کیلوں کے باغ کا فائدہ اٹھاکرفرار ہونے میں کامیاب ہوگئے مارے گئے ملزم خورشید بھانبھن اور اس کے حملہ آور دیگر ساتھیوں نے دو دن قبل قبل ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پولیس کانسٹبل اعجاز علی کھنڈ کو فائرنگ کرکے شہید کیا تھا۔

محراب پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں