کراچی سے لاہور کے ٹرین قافلے میں ن لیگی کارکن کا انتقال گیا

متوفی کراچی کا رہائشی تھا‘ میت ایمبولینس کے ذریعے کراچی روانہ کردی گئی

ہفتہ 21 اکتوبر 2023 22:02

محراب پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2023ء) سابق وزیراعظم نوازشریف کے استقبال کے لیے کراچی سے لاہور جانے والے ٹرین قافلے میں سوار ن لیگی کارکن کا انتقال ہوگیا۔

(جاری ہے)

متوفی کارکن کی شناخت 60 سالہ کرامت کے نام سے ہوئی، جو صوبہ سندھ کے شہر محراب پور جنکشن کے قریب ٹرین میں اچانک طبیعت بگڑنے کے باعث انتقال کرگیا، متوفی کرامت شہباز گوٹھ سپر ہائی وے کراچی کا رہائشی تھا، جس کی لاش ایمبولینس کے ذریعے کراچی روانہ کردی گئی۔

محراب پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں