رانی پور، پیر کی حویلی میں قتل کمسن گھریلو ملازمہ فاطمہ کی قبر کشائی

رانی پور تشدد کیس میں 10سالہ فاطمہ پھرڑو کا علاج کرنے والے ڈسپنسر کو گرفتار کرلیا گیا

ہفتہ 19 اگست 2023 16:26

محراب پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2023ء) رانی پور میں پیر کی حویلی میں تشدد سے قتل ہونے والی کمسن گھریلو ملازمہ فاطمہ کی قبر کشائی کردی گئی۔قبر کی کھدائی کے بعد مقتول بچی فاطمہ کی لاش نکال کر ڈاکٹروں کی ٹیم نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں معائنہ کیا۔ ذرائع کے مطابق فاطمہ کی لاش نارمل حالت میں ہے۔ لاش کے معائنے کے موقع پر میڈیا کو دور رکھا گیا ہے۔

دریں اثنا رانی پور تشدد کیس میں 10 سالہ فاطمہ پھرڑو کا علاج کرنے والے ڈسپنسر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔سندھ کے علاقے رانی پور میں بااثر پیر کی حویلی میں قتل ہونے والی 10 سالہ معصوم بچی فاطمہ پھرڑو کے کیس میں نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق رانی پور میں پیراسدشاہ جیلانی کی حویلی کے اندر فاطمہ پھرڑوکا علاج کرنے والے ڈسپنسر کو گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

اسد شاہ جیلانی نے تفتیش کے دوران مقتولہ فاطمہ پھرڑو کا علاج کرنے والے ڈسپنسر امتیاز میراسی کا انکشاف کیا، جس کے بعد اسے گرفتار کیا گیاہے۔رانی پور کا ڈسپنسر امتیاز میراسی حویلی میں فاطمہ پھرڑو کا علاج کرنے کے لیے آتا رہا ہے۔ امتیاز سے تفتیش کے دوران کیس کے سلسلے میں انکشافات کی توقع ہے۔ پولیس نے ڈسپنسر امتیاز میراسی کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔دوسری جانب عدالت کے حکم پر کم سن گھریلو ملازمہ فاطمہ کی ہلاکت کے معاملے پر قبر کشائی اور لاش کے معائنہ کے لیے میڈیکل بورڈ بھی تشکیل دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

محراب پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں