میاں چنوں‘ سپاہی ملک محمد اشرف شہیدکی10ویں برسی 16جولائی کو منائی جائے گی

جمعہ 12 جولائی 2019 16:00

میاں چنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2019ء) سپاہی ملک محمد اشرف شہیدکی10ویں برسی 16جولائی کو منائی جائے گی ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق میاں چنوں کے نواحی گائوں 62 پندرہ ایل کے رہائشی سپاہی ملک محمد اشرف شہیدکی دسویں برسی ہر سال کی طرح16جولائی بروز منگل شام 4بجے ان کے آبائی گائوں میں منائی جائے گئی جس میں رشتے داروں کے علاوہ اس کی رجمنٹ کے افسران وساتھی ، سیاسی وسماجی شخصیات،وکلاء، صحافی وشعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوںکی کثیر تعداد شرکت کرے گئی سپاہی ملک محمد اشرف شہید 1986میں پیدا ہوئی2003میں میٹرک کیا 18سال کی عمرمیں 2004 کوپاک آرمی39پنجاب رجمنٹ میں شمولیت اختیار کی 2005میں وزیرستان آپریشن میں شرکت کی اسی دوران وہ 2006میں یو این اے میشن پر گئے 2008میں جھنڈا سنگھ باڈر پر رہے اور23سال کی عمر میں 16جولائی 2009کو سوات آپریشن مٹہ کے مقام پر شہید ہوئے ان کی ایک بیوہ ،دو بیٹیاں ،چھ بھائی عبدالعزیز ، محمد اسلم ، محمد اکرم ،عبدالرشید،محمد مظہر،عابد حسین اور چار بہنیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :

میاں چنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں