میاں چنوں، عطائی ڈاکٹر نے آپریشن کے دوران 10سالہ بچی کی بڑی آنت کا ٹ دی

متاثرہ بچی زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا، نشتر ہسپتال ملتان میںداخل ،ورثاء کا اعلیٰ حکام سے نوٹس کا مطالبہ

اتوار 28 اکتوبر 2018 17:40

میاں چنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2018ء) عطائی ڈاکٹر نے آپریشن کے دوران 10سالہ بچی کی بڑی آنت کا ٹ دی ،متاثرہ بچی زندگی اور موت کی کشمکش میں نشتر ہسپتال ملتان ایڈمٹ ،ورثاء کا اعلیٰ حکام سے نوٹس کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق سائل محمد اکبر ولد اسماعیل چک نمبر123/7ERمیاں چنوں نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ دنوںمیری دس سالہ بچی صائمہ سعدیہ کے پیٹ میں شدید درد ہونے پر ہم بچی کو علاج کیلئے پاکستان میٹرنٹی ہوم دُلو بنگلہ روڈ اقبال نگر لے کر گئے ،جہاں پر موجود عطائی ڈاکٹر عابد حسین کاٹھیا نے بتایا کہ بچی کے اپنڈکس کا آپریشن ہوگا،ہم نے بچی کا اپنڈکس کا آپریشن کرانے کے بعد گھر لے گئے جسکے بعد بچی کا پیشاب بند ہوگیا اور پیٹ پھولنا شروع ہوگیا،ہم فوری دیگر ڈاکٹروں کے پاس لیکر گئے تو اُنہوںنے کہا کہ یہ ہمارے بس کا کام نہیں بچی کی حالت نازک ہے فوری نشتر ہسپتال لے جائو، ہم ڈاکٹر ئوں کی رائے پر فوری نشتر ہسپتال لیکر گئے تو نشتر میں بچی کا دوبارہ آپریشن کرنے کے بعد ڈاکٹروں نے بتایا کہ بچی کی بڑی آنت اور دیگر چھوٹی آنتیں کاٹ دی گئی ہیں ،سائل نے بتایا کہ میں نے عطائی ڈاکٹرسے اس سلسلہ میں بات کی تواس نے کہا کہ میں نے آپریشن ٹھیک کیا ہے جائو جوکرنا ہے کرلو،سائل نے بتایا کہ مذکورہ ڈاکٹر ہمیں اب سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا اور میں ایک غریب آدمی ہوں مذکورہ عطائی ڈاکٹر نے میری بچی کے ساتھ جو ظلم کیا ہے مجھے انصاف چاہیے،سائل نے ڈی سی او ساہیوال،اور صوبائی وزیر صحت اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔

میاں چنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں