ویمن بیس بال کے نمائشی میچ میں پاکستان وائٹ نے پاکستان گرین کو 5-3 رنزسے شکست دیدی

مارچ کے آخری ہفتے میں پاکستان اور ملائیشیا کی ویمن بیس بال ٹیموں کے درمیان فرینڈلی بیس بال سیریز راسلام آباد میں کھیلی جائے گی

جمعہ 25 فروری 2022 20:15

ویمن بیس بال کے نمائشی میچ میں پاکستان وائٹ نے پاکستان گرین کو 5-3 رنزسے شکست دیدی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2022ء) ویمن بیس بال کے نمائشی میچ میں پاکستان وائٹ نے پاکستان گرین کو 5-3 رنزسے شکست دیدی۔ یہ میچ سیالکوٹ کے مرے کالج میں منعقدہ سپورٹس فیسٹو ل کے تحت کھیلا گیا،فیسٹول میں پاکستان گرین اور پاکستان وائٹ کی ویمن بیس بال ٹیموں کے درمیان ایک نمائشی میچ کھیلا گیا۔ میچ میں پاکستان کی بہترین ویمن بیس بال کھلاڑیوں نے حصہ لیا،میچ کے مہمان خصوصی ائیر سیال کے صدر فضل جیلانی اورڈائریکٹرکے ایم اے خواجہ مشرف اقبال تھے، پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ، پنجاب بیس بال ایسوسی ایشن کی نائب صدر ڈاکٹر شاھین گلریز، مصدق حنیف ہیڈ کوچ پاکستان ٹیم، پاکستان ملائشیا ویمن بیس بال سیریز کے آرگنائزنگ سیکرٹری زاہداعوان ،ویمن ٹیم کے ہیڈکوچ طارق ندیم،نقاش سپورٹس کے چیف ایگزیکٹومحمد نقاش اوردیگرآفیشلزبھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ نے مہمان خصوصی اور دیگر مہمانوں کا استقبال کیا۔دونوں ٹیموں کے مابین زبردست مقابلہ ہوا، پاکستان وائٹ نے پاکستان گرین کو 5-3 سے ہرادیا۔ پاکستان وائٹ کی جانب سے گل فیروزہ اور مریم بٹ نے 2،2 جبکہ وحیدہ نے 1 رن سکور کیا۔ پاکستان گرین کی جانب سے خضریٰ، انیلا اور مناہل نے 1 ،1 رن سکورکیا۔پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس نمائشی میچ سے پاکستان میں ویمن بیس بال کی ڈیویلپ منٹ میں بہت زیادہ مدد ملے گی، مارچ کے آخری ہفتے میں پاکستان اور ملائیشیا کی ویمن بیس بال ٹیموں کے درمیان فرینڈلی بیس بال سیریز راسلام آباد میں کھیلی جائے گی جس میں دونوں ممالک کی نیشنل ویمن بیس بال ٹیمیں شرکت کریں گی۔

متعلقہ عنوان :

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں