میجر ثاقب حسین شہید ٹورنامنٹ راولپنڈی میں شروع ہوگیا

جمعرات 10 اگست 2023 14:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2023ء) میجر ثاقب حسین شہید ٹورنامنٹ راولپنڈی میں شروع ہوگیا ہے۔ ٹورنامنٹ کا افتتاح ڈیوس کپ کوچ انعام الحق نے کیا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں کیٹگریز کیمقابلے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز اور 60 پلس کے مقابلے شامل ہیں۔ ایونٹ کا فائنل میچ 12 اگست کو کھیلا جائے گا۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) مزمل حسین، سابق چیئرمین، پاکستان واپڈا ہونگے جو فائنل کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں