منچن آباد، استاد چلی انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی ٹورنامنٹ ، حیدر اسٹیڈیم بہاولنگر کا باقاعدہ افتتاح،

پہلا میچ بہاولنگراور پاکپتن کی ٹیموں کے درمیان ایک ایک گول سے برابر رہا

پیر 30 مارچ 2015 20:13

منچن آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء ) استاد چلی انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی ٹورنامنٹ ، حیدر اسٹیڈیم بہاولنگر کا باقاعدہ افتتاح حیدر اسٹیڈیم ایک رنگا رنگ تقریب میں ہوا۔ پہلا میچ ضلع بہاول نگرآصف جہانگیر شہید الیون اور ضلع پاکپتن کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ یہ میچ مقررہ وقت میں ایک ایک گول سے برابر رہا۔ اس میچ کا فیصلہ پینلٹی اسٹروکس پر ہو ا جس میں ضلع پاکپتن کی ٹیم فاتح رہی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر DSOبہاولنگر سّید متین احمد ، TSOبہاولنگر رانا مسعود اقبال بھی موجود تھے۔ اس میچ کو تماشائیوں کی کثیر تعداد نے دیکھا۔ آج کا دوسرا میچ ضلع بہاولپور اور ضلع اوکاڑہ کے درمیان شام کو کھیلا جائے گا۔ کل پہلا میچ ضلع بہاول نگر اور ضلع ساہیوال کی ٹیموں کے مابین دن 1 بجے کھیلا جائے گا۔ اور کل کا دوسرا میچ ضلع پاکپتن اور آج کے میچ ( ضلع بہاولپور اور ضلع اوکاڑہ ) کے ونر کے مابین شام 4 بجے کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

منچن آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں