شمالی وزیرستان میں 36 گھنٹوں سے جاری بارش نے تباہی مچا دی‘6افراد زخمی‘چار مکان منہدم‘فصلیں باغات تباہ

اتوار 29 مارچ 2009 13:41

میرانشاہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ ۔2009ء) شمالی وزیرستان میں 36 گھنٹوں سے جاری بارش نے تباہی مچا دی- علاقہ خیسور کے طوری خیل میں ژالہ باری اور بارش کیوجہ سے چھ افراد زخمی- چار مکان منہدم اور درجنوں مال مویشی ہلاک ہو گئے-علاقے کو آفت زدہ قرار دینے کا مطالبہ- ڈاکٹر ایاز وزیر نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں شمالی وزیرستان میں 36 گھنٹوں سے جاری بارش نے علاقے میں تباہی مچا دی ہے -بارش کی وجہ سے میرانشاہ رزمک روڈ لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے بند ہونے ٹریفک بار بار بند ہو جاتی ہے- تاہم ریڈیو رزمک کے مطابق رزمک میں طوفان بارش نے تباہی مچا دی ہے دوسری طرف علاقہ خیسور کے مالک خیل‘طوری خیل میں ژالہ باری اور بارش نے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے- ڈاکٹر ایاز کے مطابق مالک خیل میں ژالہ باری کی وجہ سے زخمی ہونے والے چھ زخمیوں کو طبی امداد دی گئی ہے جو گھروں کی دیواری گرنے کی وجہ سے زخمی ہو گئے تھے جس میں عورتیں اور بچے شامل تھے- ڈاکٹر ایاز کے مطابق درجنوں مال مویشی بھی ہلاک جبکہ مالک خیل میں کھڑی فصلیں‘باغات اور میوہ جات تباہ ہو گئے ہیں علاقے کو آفت زدہ قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے -

میرانشاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں