ادارہ برائے تحفظ ماحولیات ریجنل آفس میرپور خاص کی جانب سے ڈگری شوگر مل میں لگنے والے ڈسٹلری پلانٹ کی ماحولیاتی تجزیہ رپورٹ EIA کے حوالے سے ضروری عوامی سنوائی کے آگاہی پرگرام کا انعقاد کیا گیا

UbaidUllah Kori عبید اللہ کوری جمعرات 21 مارچ 2024 16:35

میرپورخاص  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مارچ2024ء) ادارہ برائے تحفظ ماحولیات ریجنل آفس میرپور خاص کی جانب سے ڈگری شوگر مل میں لگنے والے ڈسٹلری پلانٹ کی ماحولیاتی تجزیہ رپورٹ EIA کے حوالے سے ضروری عوامی سنوائی کے آگاہی پرگرام کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں محمد صھیب راجپوت ڈپٹی ڈائریکٹر سیپا، علی محمد رند اسٹنٹ ڈائریکٹر و ریجنل انچارج سیپا میرپور خاص ، مختلف این جی اوز، مقامی اور غیر مقامی لوگ ، انتظامیہ،مختلف کالج اور یونیورسٹی کے طلبہ سماجی تنظیموں اور مختلف پبلک اداروں کے سربراہان نہ شرکت کی۔

یہ پلانٹ ڈگری یو سی پبن میں لگایا جا رہا ہے جس کا کل رقبہ تین ایکڑ دو گھنٹے ہے اور اس کی قوت پیداوار 75 ہزار سے ڈیڑھ لاکھ لیٹر کے درمیان ہوگی عوامي سنوائی میں پہلے ڈسٹلری کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اور اس کے تمام پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی اور ماحولياتي اثرات کا جائزه پيش کيا اور اس کے لیے احتیاطی تدابیر پیش کی گئیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر موجود ہر عام و خاص نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے مختلف سوالات کیے جس کے تسلی بخش جوابات بھی دئیے گئے ۔

اس پروجیکٹ کے ذمہ دار افسر نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہ پروجیکٹ علاقے میں لوگوں کو روزگار کے مواقع مہیا کرے گا اور علاقے کے ماحول کی درستگی کا باعث بنے گا کیونکہ اس پروجیکٹ میں ایتھنول کی پروڈکشن ملیسس استعمال کی جائے گی جو کہ پہلے ضائع کر دیا جاتا تھا اور علاقے میں ماحولیاتی آلودگی کا باعث بنتا تھا۔۔قریبی علاقے دیہ 64 کے رہائشی نیاز محمد نے سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ ڈسٹلری سے جو گندا فضلہ نکلے گا اس کو کیسے تلف کیا جائے گا اور اس کے کیا نقصانات ہوں گے جس کے جواب میں پروجیکٹ کے ذمہ دار افسر نے بتایا کہ ڈسٹلری میں جدید ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگایا جائے گا جو کہ تمام گندے پانی کو صاف کر کے SEQS 2016 کی لمٹ میں کرے گا اور صاف کرنے کے بعد یہ پانی ایگریکلچر میں استعمال کیا جا سکے گا۔

دیھ 164 کے رہائشی چندن نے سوال کیا کہ ڈسٹلری کے لگنے سے مقامیوں کو جو مسئلے مسائل پیدا ہوں گے ان کو سننے کے لیے انتظامیہ کا کیا لائحہ عمل ہوگا جس پر سیپا کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد صھیب راجپوت نے پروپوننٹ کو پابند کیا کہ وہ اس ضمن میں ایک شکایتی سیل اور مسائل کے حل کے لیے ایک کمیٹی قائم کریں جس کا انہوں نے یقین دلایا۔ اس موقع پر مہراب خان خاصخیلی ، وجیلینس اینڈ انفورسمنٹ آفیسر سول ڈیفنس میرپورخاص ڈویژن نے فائر اینڈ سیفٹی کے پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے پروپو نینٹ کو کہا کہ وہ اس حوالے سے جامع پلان ترتیب دے کر ان کے دفتر میں جمع کروائیں ۔

علی محمد رند ریجنل انچارج میرپورخاص نے ویسٹ واٹر کے حوالے سے کیے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ڈسٹلری مین ٹریٹمنٹ پلانٹ پہلے ہی پروپوز ہے اس لیے کسی طرح کا بھی ویسٹ واٹر بغیر ٹریٹمنٹ کے اخراج نہیں ہوگا اور کہا کہ ان کے سفارشات اور تجویزات کو اپنے اتھارٹی کے منظوری کے لیے پیش کر دیا جائیگا تاکہ اس پر عملی طور پر اقدام کیے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں