میرپورخاص،کراچی ضلع ملیر اور نوکوٹ پولیس کی مشترکہ کارروائی، گاؤں والوں اور پولیس پارٹی میں کشیدگی،فائٰرنگ کا تبادلہ،نوجوان جاں بحق

جمعہ 22 مئی 2020 18:59

میرپورخاص ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2020ء) تحصیل جھڈو کے قریب نوکوٹ کے گاؤں عبدالستار چانڈیو میں کراچی ضلع ملیر اور نوکوٹ پولیس کی مشترکہ کاروائی اور گاؤں میں کراچی سے گرفتار شخص کی نشاندہی پر کارروائی کی گئی تو گاؤں والوں اور پولیس پارٹی میں کشیدگی اور فاٰرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں مذکورہ گاؤں کا رہائشی نوجوان نصیر چانڈیو فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا اور فائرنگ کے تبادلے میں نوکوٹ پولیس کا اھلکارا للہ رکھیو کلوئی ملیر ضلع کی سکھن پولیس اسٹیشن کا سب انسپیکٹر حسیب شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے بعد سول اسپتال میرپورخاص پھر حیدر آباد ریفر کیا گیا۔

(جاری ہے)

مقتول نوجوان کی لاش رورل ھیلت سینٹر جھڈو منتقل کی گئی جہاں پر مقامی گاؤں والوں نے نوجوان نصیر چانڈیو کی لاش رکھ کر کر احتجاج کیا۔واقع کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ اور مقامی ایم پی اے میر طارق ٹالپر جھڈو پہنچے اور مظاہرین سے مذاکرات کیے ۔اس موقع پر میڈیا سے بات چیت میں ایس ایس پی جاوید بلوچ نے کہا کہ کراچی پولیس کی کاروائی تھی اس سارے معاملے پر تحقیقاتی ٹیم بنادی گئی ہے جو بھی قصور وار ہوگا کسی سے رعایت نہیں ہوگی۔

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں