جمہوری انداز سے منتخب ہونے والےافراد لوگوں کے دلوں کی دھڑکن بن جاتے ہیں،رکنِ سندھ اسمبلی سید ذوالفقار علی شاہ

ہفتہ 15 جنوری 2022 19:50

میرپورخاص۔15جنوری  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔15 جنوری2022ء) :رکنِ سندھ اسمبلی سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا ہے کہ جمہوری انداز سے منتخب ہونے والےافراد لوگوں کے دلوں کی دھڑکن بن جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس امر کا اظہار انہوں نے روٹری کلب سینٹرل میرپورخاص کی جانب سے میرپورخاص ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن، ایوان صحافت اور میرپورخاص پریس کلب کے 2022 کے الیکشن سے منتخب ہونیوالے عہدیداران کے اعزاز میں ”روٹری لوگوں کو جوڑ رہی ہے“ کے عنوان سے منعقدہ  پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ روٹری کلب سینٹرل نے منتخب عہدیداران کے اعزاز میں تقریب منعقد کرکے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ ان کی حوصلہ افزائی کرکے شہر کی بہتری چاہتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بار ایسوسی ایشن اور ایوانِ صحافت و پریس کلب کے لیئے یہ بھی اعزاز ہے کہ جتنی اس سال انہیں پذیرائی ملی ہے اس سے قبل نہیں ملی۔

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں