میونسپل کارپوریشن میرپور کی صفائی مہم آٹھارویں روز میں داخل

صفائی مہم میںتمام شہری بھی اسی طرح کے کام میں تعاون کریں تو ہم اپنے شہرمیرپور کومنی لندن بناسکتے ہیں ،ْچوہدری غلام یاسین

بدھ 29 نومبر 2017 15:49

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2017ء)میونسپل کارپوریشن میرپور کی صفائی مہم آٹھارویں روز میں داخل۔ سیکٹر جی ون ، ہال روڈ سے شروع ہونے والی میونسپل کارپوریشن کی صفائی مہم سیکٹر F-1 اندرونی علامہ اقبال روڈ ، ہال روڈ کو مکمل کرنے کے بعد سیکٹر ایف ون کے محلہ رحمانی میں داخل ہو گی ۔

(جاری ہے)

اہلیان سیکٹر ایف ون چوہدری شاہد کھٹانہ ، حاجی محمد زبیر قریشی ، ڈاکٹر محمد حنیف ، چوہدری محمد اشرف ودیگر نے میونسپل کارپوریشن کی اس کاوش کوسراہتے ہوئے ایڈمنسٹریٹرمیونسپل کارپوریشن چوہدری غلام یاسین ، چیف آفیسرراجہ محمد علی ، انچارج صفائی مہم راجہ شیراز احمد خان ، ایس ڈی او راجہ حفیظ الرحمن ، ایس ڈی او جواد زمان، مجسٹریٹ زاہد مجید شیخ ، تجاوزات آفیسر چوہدری محمد بشارت اور ملازمین شعبہ صحت و صفائی کوخراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر ایڈمنسٹریٹرمیونسپل کارپوریشن چوہدری غلام یاسین نے کہاکہ جب تک آپ لوگ ہمارے ساتھ تعاون نہیں کریں گے تو ہم شہر کو صاف ستھرا نہیں رکھ سکتے ۔ صفائی مہم میںتمام شہری بھی اسی طرح کے کام میں تعاون کریں تو ہم اپنے شہرمیرپور کومنی لندن بناسکتے ہیں۔

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں