آزاد کشمیر میں فی الفور بلدیاتی الیکشن کروائے جائیں ،ْبیرسٹر سلطان محمود چوہدری

مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر کے حالیہ الیکشن میں جو دھاندلی کی تھی عوام اس کا بدلہ بلدیاتی الیکشن میں لیں گے ،ْسابق وزیر اعظم آزاد کشمیر

جمعہ 29 دسمبر 2017 17:26

میر پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 دسمبر2017ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں فی الفور بلدیاتی الیکشن کروائے جائیں ۔مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر کے حالیہ الیکشن میں جو جھوٹے وعدے اور بدترین انتخابی دھاندلی کی تھی ۔عوام ان جھوٹے وعدوں اور اس دھاندلی کا بدلہ بلدیاتی الیکشن میں لیں گے۔

لوگ حکومت سے سخت مایوس ہیں۔ حکمرانوں کے لارے لپے اب عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بلدیاتی الیکشن نہ کروانے کی کوئی جوازیت نہیں بنتی ہم بلدیاتی الیکشن کے ذریعے اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کے حامی ہیں ۔ہمارے قائد عمران خان کا نظریہ اور ویژن بھی اقتدار و اختار نچلی سطح پر منتقلی ہے۔

(جاری ہے)

لوکل گورنمنٹ کے زریعے عام لوگوں کو اقتدار اور اختیار میں شامل کیے بغیر ترقی ممکن نہیں ممبران اسمبلی کا کام قانون سازی کے زریعے ریاست کو اقتصادی طور پر خود کفیل بنانا اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے جدوجہد کرنا ہونا چاہیے۔

گلگت بلتستان کشمیر کا حصہ ہے۔ وہاں پر ناجائز ٹیکسوں کے نفاذ کی مذمت کرتا ہوں۔ مسلم لیگ ن جان بوجھ کر گلگت بلتستان میں اضطراب بے چینی انتشار پھیلا کر تقسیمِ کشمیر کی راہ ہموار کرنے کی گھناونی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ جسے ہم کبھی تکمیل کے سانچوں میں نہیں ڈھلنے دیں گے۔ 2001ء کے بعد آنے والی تمام حکومتوں نے دانستہ میرپور کے مسائل کو جوں کا توں رکھ کر لوگوں سے امتیاز سلوک کیاوفاق میں مخالف حکومت ہونے کے باوجود میں اپنے دور اقتدار میں میرپور میں سوئی گیس کا تحفہ لایا ۔

موجودہ حکومت چاہتی تو بن خرماں، نیو سٹی، یونین کونسل کھاڑک سمیت سارے میرپور کو سوئی گیس فراہمی یقینی بنا سکتی تھی کیونکہ آزاد کشمیر اور پاکستان میں اس وقت مسلم لیگ ن کی حکومت قائم ہے مگر افسوس حکومت کی ترجیحات میں سوئی گیس کی فراہمی شامل نہیں۔ان خیالات کا اظہارانھوں نے یونین کونسل کھاڑک نکہ میں چوہدری نثار چوہدری لیاقت اور اہلیان نکہ کی طرف سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ سے بحیثیت مہمان خوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر استقبالیہ سے سابق چیرمین ایم ڈی اے چوہدری صدیق ایڈووکیٹ، شیخ ارشد برقی، چوہدری مختار، چوہدری گودڑ، چیرمین اصغر علی چوہدری، چوہدری نثار ،چوہدری معروف ،ثاقب امین ،چوہدری عارف اور دیگر نے خطاب کیا۔ اس سے قبل بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کھمبال میں حاجی حنیف کی طرف سے دئیے گئے استقبالیہ سے بھی خطاب کیا ۔اس موقع پر سابق کونسلر چوہدری ریاست، حاجی عبدالطیف بٹ ،چوہدری پرویز ،چوہدری طالب نے بھی خطاب کیا۔

اس موقع پر چوہدری ایوب ،چوہدری محمد منشاء، چوہدری عنصر صارم، چوہدری تیمور ،عرفان رزاق، چوہدری یونس ،چوہدری نصیر احمد ایڈووکیٹ اور دیگر راہنما بھی موجود تھے۔،بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ میرپور کے تمام حل طلب مسائل ہم حل کریں گے ۔یہاں پر انٹرنیشنل ائیرپورٹ بنائیں گے ۔جس کا اعلان ہمارے قائد عمران خان نے کیا ہوا ہے ائیرپورٹ کا منصوبہ چوہدری مجید نے نواز شریف کے ساتھ مل کر منسوخ کیا ہے۔

تحریک انصاف کی حکومت پاکستان میں قائم ہونے جا رہی ہے۔ جیسے ہی وفاق میں حکومت تبدیل ہو گئی ۔آزاد کشمیر میں الیکشن کا بگل بج جائے گا نواز شریف کی باقیات کا خاتمہ قریب پہنچ چکا۔ سوئی گیس ائیرپورٹ کے قیام کے علاوہ بھی میرپور میں مسائل ہیں ۔یہاں پرلوٹ گھسوٹ کا بازار گرم ہے ۔میرپور کی مرکزیت ختم کرنے کے لیے سازشیں ہو رہی ہیں۔ ناجائز ٹیکسز لگائے جا رہے ہیں۔ اداروں میں خلاف میرٹ تقرریاں کی جا رہی ہیں میرپور کے نوجوانوں کے حقوق سلب کر کے باہر سے لوگوں کو بھرتی کیا جا رہا ہے۔ عوام کو ان سب کے خلاف میدان عمل میں نکلنا ہو گا۔ میں میرہور کے عوام کے حقوق پر کسی کو شب خون نہیں مارنے دوں گا۔

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں