ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ تاجر برادری اور شہریوں کو بنیادی سہولیات دینا متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے

چیف آرگنائزر آل آزاد کشمیر انجمن تاجران و صدر مرکزی انجمن تاجران چوہدری محمد نعیم کی گفتگو

منگل 10 جولائی 2018 15:40

میر پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جولائی2018ء) چیف آرگنائزر آل آزاد کشمیر انجمن تاجران و صدر مرکزی انجمن تاجران چوہدری محمد نعیم نے کہا ہے کہ ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ تاجر برادری اور شہریوں کو بنیادی سہولیات دینا متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے ۔ میرپور شہر کے ایک کونے سے لے کر دوسرے کونے تک تاجروں کی قوت ہمارے ساتھ کھڑی ہے ۔

تاجربرادری اور شہریوں کے حقوق پر کسی کو ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے ۔ چک اریام پل کا کام بند ہونے کا فوری نوٹس لیا جائے۔

(جاری ہے)

عوام کی سہولیات کے لیے کئی سال پہلے شروع ہونے والا پروجیکٹ آج تک مکمل نہ ہونا باعث تشویش ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنھوں نے تاجر رہنما چوہدری وقاص مشتاق کی جانب سے اپنے اعزاز میںدی گئی ڈنر پارٹی میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ چوہدری محمد نعیم نے کہا کہ تاجربرادری اطمینان رکھیں اُن کے مسائل حل کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے۔ میرا جینا مرنا تاجر برادری کے ساتھ ہے۔ اس موقع پر سٹیدیم مارکیٹ کے صدر محمد فاروق چوھان، راجہ تسلیم انجم ، چوہدری شوکت، شیخ حمیدالحق، ذولقر نین بٹ، عتیق الرحمن، نوزش شاہ کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے

متعلقہ عنوان :

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں