فیلڈ سٹاف کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیئے ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ریجنل ڈائریکٹر بی آئی ایس پی راجہ کلیم اللہ خان

منگل 30 اکتوبر 2018 14:34

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2018ء) ریجنل ڈائریکٹر راجہ کلیم اللہ خان نے کہا کہ فیلڈ سٹاف کی تربیت اورپے منٹ کے جدید طریقہ کار سے واقفیت نہ صرف بینیفشریز کے لیئے فائدہ مند ثابت ہوگی بلکہ اس ٹریننگ کے بعد شفافیت کو مزید فروغ حاصل ہوگا ۔ انہوں نے انتظامی اور فیلڈ میں کام کرنے کی مہارتوں سے آگائی کی بدولت بی آئی ایس پی کا ریجنل اور فیلڈ سٹاف بہتر کارکردگی پیش کرے گا۔

اس موقع پر انہوں نے تینوں ڈپٹی ڈویژنل ڈائریکٹر میرپور، پونچھ ، مظفرآباد اور انکے ماتحت تحصیل سٹاف کومانیٹرنگ کے عمل کو تیز کرنے اور خواتین کو ہر ممکن سہولت باہم پہنچانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو معاشرے میں غربت کی لکیر سے نیچے رہ جانے والے افراد کی ذمہ داری سونپی ہے اس ذمہ داری کو عبادت سمجھ کر ادا کریں تاکہ رقوم کی ترسیل کومزید شفاف بنایا جا سکے۔

(جاری ہے)

دھوکہ باز عناصر سے محفوظ رہنے کے لیے راجہ کلیم اللہ خان نے کہا کہ بی آئی ایس پی رقوم کی ترسیل بذریعہ بینظیر ڈیبٹ کارڈ (بی ڈی سی) اور پاکستان پوسٹ کر رہا ہے۔ بی آئی ایس پی کسی قسم کا کوئی پیغام بذریعہ فون یا ایس ایم ایس نہیں دیتا۔ دھوکہ باز وں کے نمبروں کو بلاک کیا جا رہا ہے اور قانون نافظ کرنے والے اداروں کو ان کے خلاف باقاعدہ کاروائی کے لیے تحریک کی جا رہی ہے۔

اس ضمن میں انہوں نے خواتین سے کہا وہ ہمارے قریبی دفتر سے رابطہ کر کے دھوکہ باز عناصر کے موبائل فون نمبرز کی نشاندھی کریں تاکہ ان کے خلاف باقاعدہ کاروائی کی جا سکے۔ احتتامی تقریب کے موقع پر انہوںنے بی آئی ایس پی ہیڈ کوارٹر سے ٹریننگ کی غرض سے آئے ہوئے کنسلٹنٹ NSERونگ وقار شیرازی ، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پے منٹ نور رحمٰن خان ، ایڈیشنل ڈائریکٹر HRنوید اکبر ،ڈائریکٹر HRعبدالطیف کو کامیاب ٹریننگ ورکشاپ کے انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بی آئی ایس پی ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کی جانب سے آزادکشمیر ریجن میں اپنے آفیسران اور فیلڈ سٹاف کی تربیت اور صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیئے تین روزہ ٹریننگ ورکشاپ کے انعقاد کا خیر مقدم ۔

میرپور میں منعقدہ تین روزہ ٹریننگ ورکشاپ "Reconstructed Operational Guidlines & Revised Job Description" کی احتتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل ڈائریکٹر بی آئی ایس پی آزادکشمیر ریجن راجہ کلیم اللہ خان نے کامیاب ٹریننگ ورکشاپ کے انعقاد پربی آئی ایس پی ہیڈ کوارٹر اسلام آباد، ٹریننگ ونگ کی ڈائریکٹر تنویر کیانی اور سیکرٹری بی آئی ایس پی عمر حمید خان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

تین روزہ ٹریننگ ورکشاپ میں ٹریننگ کی اہمیت و افادیت کو ڈائریکٹر ٹریننگ تنویر کیانی نے اجاگر کیا ،غیر مشروط رقوم کی منتقلی اور پے منٹ کے جدید اور شفاف طریقہ کار ا وراس میںمزید لائی جانے والی بہتری پرایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نور رحمان نے اپنا سیشن مکمل کیا ، وسیلہ تعلیم اورمشروط رقم کی منتقلی پر ایڈ یشنل ڈائریکٹر جنرلHR چوھدری نوید اکبر،Complementary Initivative & NSER کے موضوع پر کنسلٹنٹ وقار شیرازی ، فنانشل مینجمنٹ ، ایڈمنسٹریشن ،ایچ آر ، بینیفشری سروسز اور مانیٹرنگ، رپورٹنگ اورکمیونیکیشن کے موضوعات پر ڈائریکٹر HRعبدالطیف نے سیر حاصل بحث کی اور گروپ ورکنگ کے طریقہ کار کی مدد سے شرکاء ٹریننگ کی استبداد کو بڑھایا۔

متعلقہ عنوان :

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں