آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس نظریاتی فکری سیاست کا نام ہے،راجہ ارشد حسین

پیر 1 جنوری 2024 16:33

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2024ء) راجہ ارشد حسین نے کہا کہ آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس نظریاتی فکری سیاست کا نام ہے ہمارے اسلاف نے کشمیر کی آزادی کیلئے اپنی جانیں قربان کیں ۔ جو قومیں اپنے اسلاف کو بھول جائیں وہ کبھی ترقی نہیں کر سکتیں۔ہم اپنے اسلاف کے مشن کی تکمیل کے لیے جان کی بازی لگا نے سے بھی دریغ نہیں کرینگے ۔

مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان کی خدمت لائق تحسین ہیں ان کی جلائی ہوئی شمع کو روشن رکھیں گئے ۔اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے ۔ مسلم کانفرنس کے کارکنان صدر جماعت سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں متحدومنظم ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار مسلم کانفرنس کے رابطہ سیکرٹری راجہ ارشد حسین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نئے سال کی خوشی پر مسلم کانفرنس کے تمام عہدیداران ، ممبران ، کارکنان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا ہمیں اپنے تمام اختلافات بھولا کر ملک کی تعمیر وترقی کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا ۔ تاکہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے ۔ انہوں نے کہ پاکستان اس وقت انتہائی مہنگائی ہے کہ غریب عوام کا جینا محال ہو چکا ہے ۔ دووقت کی روٹی کا حصول بھی اب مشکل ہو چکا ہے ۔

راجہ ارشد حسین نے کہا کہ سردی کے موسم میں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ سمجھ سے بالا تر ہے ۔ جبکہ گیس کی لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجبرن بنا کر رکھ دی ہے ۔ رات بھر گیس نہیں آتی ۔ سکول ، کالجز اور دفاتر میں جانے والے صبح بغیر ناشتے کے ہی جانے پر مجبور ہو چکے ہیں ۔ انہوں نے مطالبہ کہا کہ میرپور کو بجلی کی لوشیڈنگ سے مستثنیٰ دیا جائے کیونکہ میرپور کے لوگوں نے منگلا ڈیم کی تعمیر اور پھر توسیع کے وقت دو بار اپنے اباؤ اجداد کی قبروں کی قربانی دے کر ملک پاکستان کو روشن رکھنے کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد آزادکشمیر کے عوام کے حقیقی لیڈر ہیں ان کی قیادت میں مسلم کانفرنس کے کارکنان متحد و منظم ہیں انشاء اللہ بہت جلد خطہ مسلم کانفرنس کی حکومت ہو گی اور غریب عوام کی محرمیوں کا ازالہ کرے گی ۔

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں