مسلم لیگی رہنما راجہ اعجاز دلاور کی قافلے کے ہمراہ نواز شریف کی ریلی میں شرکت

بدھ 9 اگست 2017 16:31

مسلم لیگی رہنما راجہ اعجاز دلاور کی قافلے کے ہمراہ نواز شریف کی ریلی میں شرکت
میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 اگست2017ء) مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے رہنما راجہ اعجاز دلاور خان گذشتہ روز میاں محمد نواز شریف کے قافلے میں شامل ہونے کے لیے کارکنوں کے ہمراہ ایک قافلہ لے کر روانہ ہوئے ۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف پاکستان کے حقیقی لیڈر اور قائد ہیں پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے بحران پر قابو پایا۔

دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مسلم لیگ ن کی حکومت نے اہم کردار ادا کیا۔ پوری قوم میاں محمد نواز شریف کے ساتھ ہے ۔

(جاری ہے)

مخالفین کی تمام سازشیں ناکام ہونگی۔ ن لیگ کی ریلی سے تحریک انصاف بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی ہے۔ پوری دنیا نے ریلی میں دیکھا ہے کہ میاں نواز شریف پاکستان کے محبوب اور پسندیدہ لیڈر ہیں۔ انہوں نے کہا آزاد کشمیر سمیت پورے پاکستان سے عوام میاں نواز شریف کے قافلے میں جوق در جوق شامل ہوئے ہیں لوگوں نے اپنی مرضی سے جگہ جگہ استقبالیہ بھی دیے ۔ راجہ اعجاز دلاور خان نے کہا پاکستان کی کوئی بھی سیاسی جماعت مسلم لیگ ن کا مقابلہ نہیں کر سکتی مخالفین جتنی بھی سازشیں کر لیں لیکن وہ عوام کے بدلوں سے میاں نواز شریف کی محبت نہیں نکال سکتے۔

متعلقہ عنوان :

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں