میرپورخاص تیز ااور طوفانی ہواؤں کی وجہ سے صبح سے واپڈ ا کا طویل ترین بریک ڈاؤن اور ایک مکان کی دیوار گرنے سے ایک بچہ ہلاک

پیر 15 اپریل 2019 23:13

میر پور خاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2019ء) میرپورخاص تیز ااور طوفانی ہواؤں کی وجہ سے صبح سے واپڈ ا کا طویل ترین بریک ڈاؤن اور ایک مکان کی دیوار گرنے سے ایک بچہ ہلاک ، تفصیلا ت کے مطابق میرپورخاص اور ا س کے گرد نواع میں تیز ہواؤں سے مٹی کا طوفان کی وجہ سے لوگوں کا باہر نکلنا دشوا ر ہوگیا ۔ بعدازاںحیسکو والوں نے صبح 8بجے سے اب تک بارہ گھنٹے سے طویل طرین بریک ڈاؤن کردیا جس سے لوگو ں کے کاروبار بالکل بند ہوگئے ، لوگوں کو کاروبار کی وجہ سے اپنی دکانیں بند کرنی پڑ رہی ہیں۔

جبکہ دوسری جانب تیز ہواؤں کے نتیجے میں میرپورخاص کے رہائشی علاقے اسکیم نمبر ۲ میں چھت گرنے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا بلکہ میرپورخاص کے علاقے جمناداس میں دیوار گرنے کے نتیجے میں 3سالہ بچہ امتیاز ولد بشیر احمد دیوار گرنے سے موقع پر ہلاک ہوا ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ۔میرپورخاص میں تیز آندھیوں کی وجہ سے حیسکو افسران سے رابطہ کیا تو انہوںنے بتایا کہ تاریں گرنے کی وجہ سے ہمیں میرپورخاص شہر کی لائٹ بند کرنی پڑی جس کی وجہ سے ہم لوگ تاروں کی مرمت کاکام کررہے ہیں جیسے ہی مرمت مکمل ہوگئی شہر کی لائٹ بحال کی جائے گی۔

جبکہ میرپورخاص اور اس کے گرد نواح میں تیز اور طوفانی ہواؤں کے نتیجے میں فصلوں اور زمینوں کو شدید نقصان پہنچا ، فصلوں کو نقصان کی وجہ سے آموں کی پیداوار میں کمی واقع ہوگی۔ جبکہ 2011کے طوفانی بارشوں کی وجہ سے ہزاروں ایکڑ پر کھڑے آموں کے باغات جلنے کی وجہ سے لوگوں نے اپنے باغات ختم کردیے ہیں ۔ اب کچھ باغات موجود ہیں مگر اس سال اس تیز اور طوفانی ہواوں کی وجہ سے آموں کی پیداوار میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں