آزادکشمیر کے علاقے میرپور میں ٹک ٹاک اسٹار وفا حسین قاتلانہ حملے میں زخمی

ہفتہ 28 اگست 2021 22:40

میر پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2021ء) آزادکشمیر کے علاقے میرپور میں ٹک ٹاک اسٹار وفا حسین قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئیں۔پولیس کے مطابق واقعہ میرپور آزاد کشمیر کی تحصیل ڈڈیال میں گزشتہ دنوں پیش آیا جہاں طیبہ دلنشین المعروف وفا حسین نامی ٹک ٹاکر کو چاقو کے وار سے زخمی کیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق خاتون برطانیہ میں وفا حسین کے نام سے ٹک ٹاکر مشہور ہیں اور راجدھانی کی رہائشی ہیں تاہم وہ بہن کے گھر ڈڈیال آئیں تھیں۔

پولیس کے مطابق چاقو کا وار کرنے والا ملزم اورنگزیب ٹک ٹاکر وفا حسین کا بھانجا ہے جس کو گرفتارکرلیاگیا ۔پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق وفا حسین کو شبہ تھا کہ بھانجے نے اس کے پرس سے 20 ہزار روپے چوری کیے ہیں جس پر بھانجے نے غصے میں خالہ کو چاقو سے زخمی کردیا۔دوسری جانب ٹک ٹاک اسٹار وفا حسین اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں زیر علاج ہے جہاں ان کی طبیعت بہتر ہے۔

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں