پشاور زرعی تربیتی مرکز پر حملہ کرنے والی6دہشتگرد مہمند ایجنسی سے گرفتار،

جدید ہتھیار اور بارودی مواد برآمد

منگل 12 دسمبر 2017 12:32

پشاور زرعی تربیتی مرکز پر حملہ کرنے والی6دہشتگرد مہمند ایجنسی سے گرفتار،
مہمند ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 دسمبر2017ء) پشاور زرعی تربیتی مرکز پر حملہ کرنے والی6دہشتگردوں کو گرفتارکر لیا گیا،ہشتگردوں کے قبضے سے جدید ہتھیار اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چند روز پہلے دہشتگردوں نے پشاور زرعی تربیتی مرکزپر حملہ کر کے متعدد افراد کو شہید کر دیا تھا جبکہ واقعے میں متعدد افراد زخمی بھی ہو گئے تھے ۔تازہ ترین صورتحال کے مطابق پشاور زرعی تربیتی مرکز پر حملہ کرنے والی6دہشتگردوں کو مہمند ایجنسی سے ملحقہ علاقے سے گرفتار کر لیا گیا۔دہشتگردوں کے قبضے سے جدید ہتھیار اور بارودی مواد قبضے میں لے لیا ۔دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

متعلقہ عنوان :

مہمند ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں