مہمند ایجنسی ،ْانتظامیہ نے اٹھارہ سال کے کم عمر افراد کو سگریٹ کی فروخت پر پابندی عائد کردی

نسوار اور دیگر نشہ آور اشیاء کی فروخت کو بھی ممنوع قرار دے دیا ،ْخلاف ورزی پر پچاس ہزار روپے تک جرمانہ کیا جائے گا

ہفتہ 19 مئی 2018 16:27

مہمند ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) مہمند ایجنسی میں مقامی انتظامیہ نے اٹھارہ سال کے کم عمر افراد کو سگریٹ کی فروخت پر پابندی عائد کردی ہے جبکہ نسوار اور دیگر نشہ آور اشیاء کی فروخت کو بھی ممنوع قرار دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق مقامی انتظامیہ نے مہمند ایجنسی میں اٹھارہ سال کے کم عمر افراد کو سگریٹ کی فروخت پر پابندی عائد کی ہے، اس کے ساتھ ساتھ نسوار اور دیگر نشہ آور اشیاء کی بھی فروخت پر بھی پابندی لگادی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سگریٹ،نسوار اور دیگر نشہ آور اشیا فروخت کرنے پرپچاس ہزار روپے تک جرمانہ کیا جائے گا،واضح رہے کہ کچھ عرصے قبل مہمند ایجنسی میں دو سو کنال رقبے پر کاشت کی گئی پوست کی فصل تلف کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :

مہمند ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں