مہمند،تحصیل امبار پائی خان پرائمری سکول میں دو سال مکمل ہونے کے باوجود بھی طلبا کھلے تلے آسمان تعلیم حاصل کرنے پر مجبور

منگل 25 ستمبر 2018 21:00

مہمند(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2018ء) ضلع مہمند,تحصیل امبار پائی خان پرائمری سکول میں دو سال مکمل ہونے کے باوجود بھی طلبا کھلے تلے آسمان تعلیم حاصل کرنے پر مجبور دوسال پہلے پائی خان مسجد میں خودکش دھماکہ سے ۶۳ آفراد شہید ہوچکے تھے۔مگر ساتھ ہی سابقہ گورنر مسجد و سکول کے فوری مرمت کا حکم جاری کیا تھا۔مگر دوسال گزرنے کے باوجود بھی تعمیر ممکن نہ ہوسکا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 2016؁ء میں تحصیل امبار کے دورافتادہ علاقہ امبار پائی خان کے مسجد میں جمعہ کے دن خودکش دھماکہ ہوا تھا۔جس میں 36تک افراد شہید ہوچکے تھے۔مگر قریب ہی واقعہ پرائمری سکول پائی جو کہ پہلے سے باروی مواد سے اڑادیا گیا تھاکو فوری طور پر مکمل کرنے کا حکم دیا گیا۔مگر دوسال گزرنے کے باجود بھی سکول کے عمارت مکمل نہ ہوسکا۔اور دوسو پچاس تک طلبا کھلے اسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔اہلیان علاقہ نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔

متعلقہ عنوان :

مہمند ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں