مہمند، طوفان اور بارش سے 4 بچے اور 1 خاتون زخمی، مزید جانی و مالی نقصانات کا خدشہ

منگل 9 اپریل 2019 23:54

مہمند(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2019ء) مہمند، طوفان اور بارش سے 4 بچے اور 1 خاتون زخمی۔ مزید جانی و مالی نقصانات کا خدشہ۔ تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع مہمند میں منگل کے روز عصر کے وقت اچانک شدید طوفان اور بارش سے علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا۔ تیز رفتار طوفان سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

(جاری ہے)

ابتدائی معلومات کے مطابق تحصیل حلیمزئی کے گائوں حمید خان قلعہ میں گھر میں کمرے کی دیوار گرنے سے 4 بچے ابرار ولد نصیر، اقرار ولد نصیر، فاطمہ دختر امین اللہ، عائشہ دختر آمین اللہ اور خاتون خانہ زوجہ مہربان شاہ زخمی ہو گئیں جبکہ ایک گائے بھی ہلاک ہوئی ہے۔

مجروحین کو فوری طبی امداد کی غرض سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ مواصلاتی نظام متاثر ہونے کی وجہ سے مزید نقصانات کی اطلاعات نہیں ملی ، تا ہم طوفان و بارش کی شدیت کو مد نظر رکھتے ہوئے مزید نقصانات کا اندیشہ پایا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مہمند ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں