ضلع مہمند: پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کا مسلم لیگ ن کے ایم این اے و رہنماء کا پاکستان مخالف بیان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

پیر 15 مارچ 2021 20:06

ضلع مہمند(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مارچ2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کا مسلم لیگ ن کے ایم این اے و رہنماء کا پاکستان مخالف بیان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔ مظاہرین کا جاوید لطیف کے خلاف نعرہ بازی۔ پاکستان تحریک انصاف ضلع مہمند کے ضلعی صدر نوید احمد، ڈپٹی جنرل سیکرٹری پشاور ریجن رحیم شاہ مومند کی قیادت میں مسلم لیگ ن کے ایم این اے و رہنما جاوید لطیف کے خلاف احتجاجی مظاہرہ غلنئی بازار میں کیا۔

(جاری ہے)

جس میں مختلف تحصیلوں کے عہدیداروں نے شرکت کی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف ضلع مہمند کے صدر نوید احمد اور جنرل سیکرٹری پشاور ریجن قاری رحیم شاہ نے حطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کا بیانیہ پاکستان مخالف بیانیہ ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ملک سے غداری پر اتر آئے ہیں۔ پاکستانی عوام اپنے ملک سے بے پنا محبت رکھتی ہے۔ ان کرپٹ اور غداروں کے باتوں میں نہیں آئے گے۔ مظاہرین نے غلنئی بازار میں احتجاجی واک کی اور جاوید لطیف کے خلاف نعرہ بازی کی۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کریں۔

مہمند ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں