مہمند ایجنسی ،شہید بانڈہ یوتھ ویلفئر ارگنائزیشن کی طرف سے یتیم بچوں اور بچیوں میںمفت کپڑے تقسیم

پیر 27 فروری 2017 22:43

مہمند ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 فروری2017ء) شہید بانڈہ یوتھ ویلفئر ارگنائزیشن کی طرف سے یتیم بچوں اور بچیوں میںمفت کپڑے تقسیم۔تفصیلات کے مطابق لوئر مہمند ایجنسی کے تحصیل پنڈیالی کے علاقے شہید بانڈہ میں شہید بانڈہ یوتھ ویلفیئر آرگنائزیشن کی طرف سے 15یتیم بچوں اور بچیوں میں کپڑے تقسیم کیں گئے ۔اس موقع پر علاقے کے مشران ،لوگ اور تنظیم کے تمام ارکان موجود تھیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہید بانڈہ یوتھ کے صدر گل ذادہ مہمند نے کہا کہ ہماری تنظیم ایک خالص مقامی رضاکار آرگنائزیشن ہے جس میں علاقے کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کی بڑی تعداد بلا معاوضہ علاقے کے لوگوں کو درپیش مسائل کی حل اور ضرورت مند لوگوں کی مددکی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس تنظیم کے ساتھ حکومت، این جی اوز یا کوئی مخیر خضرات مدد نہیں کرتے بلکہ تنظیم کے نوجوان خود آپس میں چندہ کرکے لوگوں کی مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اس نے مزید یہ بھی کہا کہ ان یتیم بچوں میں وہ بچے بھی موجود تھیں جو کہ موجودہ صورت حال سے متاثر ہوئے ہیں۔تنظیم کے صدر نے یہ بھی واضح کیا کہ ہمارے پاس اتنی وسائل نہیں ہے کیونکہ اس علاقے میں اور بھی بہت سے ایسے لوگ موجود ہے جو انتہائی غربت کی زندگی گزار رہے ہیں ۔ انہوں نے حکومت، این جی اوز ، امدادی ادروں اور مخیر حضرات سے اپیل کی کہ شہید بانڈہ کے ضرورت مند اور بے سہارا بچوں اور نادار خواتین کی مدد کرنے میں مقامی تنظیم کا ساتھ دے۔آخر میں تنظیم کے صد رگل زادہ مہمند اور علاقے کے مشران ملک تاج میر خان ،ملک اکبر شاہ اور ملک اوراجان نے یتیم بچوں اور بچیوں میں سردی کے گرم کپڑے تقسیم کیں۔

متعلقہ عنوان :

مہمند ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں